رسائی کے لنکس

پاکستان میں صدر مرسی کے مجوزہ دورے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے کیوں کہ گزشتہ چار دہائیوں کے دوران مصر کے کسی بھی صدر کا یہ پہلا دورہ ہوتا۔

مصر کے صدر محمد مرسی کے پاکستان نا آنے کے اعلان کے بعد پارلیمان کا مشترکہ اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

سرکاری میڈیا کے مطابق صدر مرسی نے اپنی ہمشیرہ کے انتقال کے باعث پاکستان کا دورہ منسوخ کیا۔

پارلیمان کا مشترکہ اجلاس جمعہ کو طلب کیا گیا تھا جس سے صدر مرسی نے خطاب کرنا تھا۔ مصری صدر نے اسلام آباد میں ڈی ایٹ سربراہ اجلاس میں بھی شرکت کرنا تھی۔

پاکستان میں صدر مرسی کے مجوزہ دورے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے کیوں کہ گزشتہ چار دہائیوں کے دوران مصر کے کسی بھی صدر کا یہ پہلا دورہ ہوتا۔

تبصرے دکھائیں

XS
SM
MD
LG