رسائی کے لنکس

بگٹی کیس: مشرف کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم


سابق فوجی صدر پرویز مشرف ( فائل فوٹو )
سابق فوجی صدر پرویز مشرف ( فائل فوٹو )

عدالت نے کہا کہ اگر پرویز مشرف پیش نہیں ہوئے تو ان کی ضمانت منسوخ کر دی جائے گی۔

پاکستان کی ایک عدالت نے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کو بلوچ قوم پرست رہنما نواب اکبر بگٹی قتل کے مقدمے میں 21 اپریل کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

کوئٹہ میں انسداد دشت گردی کی عدالت کے جج طارق احمد کاسی نے پیر کو اپنے ایک حکم میں کہا کہ اگر پرویز مشرف عدالت میں پیش نا ہوئے تو ان کی ضمانت منسوخ کر دی جائے گی۔

استغاثہ کے وکیل سہیل راجپوت نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہونے کہا کہ اس صورت میں فوج کے سابق سربراہ کے نا قابل ضمانت گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جا سکتے ہیں۔

سماعت کے دوران اس مقدمے کے دیگر ملزمان سابق وفاقی و صوبائی وزرائے داخلہ آفتاب شیرپاؤ اور شعیب نوشیروانی عدالت میں حاضر تھے۔

بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ اور بزرگ سیاست دان نواب اکبر بگٹی کے صاحبزادے کی درخواست پر 2009 میں بلوچستان ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

نواب اکبر خان بگٹی اگست 2006 میں ایک فوجی کارروائی کے دوران ہلاک ہو گئے تھے جس کے بعد صوبے میں بلوچ عسکریت پسندوں کی طر ف سے تشدد کی کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
XS
SM
MD
LG