رسائی کے لنکس

عازمین حج کے ذریعے ہیروئین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام،آٹھ گرفتار


عازمین حج کے ذریعے ہیروئین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام،آٹھ گرفتار
عازمین حج کے ذریعے ہیروئین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام،آٹھ گرفتار

انسداد منشیات یعنی اینٹی نارکوٹکس فورس پشاور کے اہلکاروں نے عازمین حج کے ذریعے سعودی عرب ہیروئین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو مختلف کارروائیوں میں آٹھ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

چھ افراد کو حاجی کیمپ اوردو افراد کو پشاور ائر پورٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ جدہ جانے والی پی آئی اے کی حج پرواز پرسوار ہورہے تھے۔

ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس بریگیڈیئر امیر محمد نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ انھیں ایسی اطلاعات ملی تھیں کہ ایک گروہ حاجی صاحبان کو استعمال کرکے سعودی عرب میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کرے گا اور اسی معلومات کے تحت کارروائی کی گئی۔ انھوں نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے افراد نے ہیروئین سے بھرے کیپسول اپنے پیٹ میں چھپا ئے تھے جنہیں اب ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں کیپسول نکالنے کا عمل جاری ہے۔

بریگیڈیئر امیر نے بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں سے چھ کا تعلق صوبہ پنجاب اور دو کا خیبر پختونخواہ اور فاٹا سے ہے۔

ادھر ایک روز قبل پشاور کسٹم حکام نے کراچی جانے والے ایک آئل ٹینکر سے 3500کلو گرام سے زائد ہیروئین برآمد کر کے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ ہیروئین قبائلی علاقوں سے کراچی اسمگل کی جارہی تھی۔

XS
SM
MD
LG