رسائی کے لنکس

پروین رحمٰن سمیت کائنات اور شازیہ کے لیے قومی اعزازات کا اعلان


پروین رحمٰن
پروین رحمٰن

کائنات اور شازیہ گزشتہ سال سوات کے علاقے میں ملالہ یوسف زئی کے ساتھ طالبان کے وحشیانہ حملے میں زخمی ہوگئی تھیں

صدر آصف علی زرداری نے سوات سے تعلق رکھنے والی کم سن طالبات کائنات ریاض اور شازیہ رمضان کے لیے تمغہٴشجاعت، جب کہ معروف سماجی کارکن ڈاکٹر پروین رحمٰن کو ستارہٴ شجاعت (بعد از مرگ) عطا کرنے کی منظوری دی ہے۔

کائنات اور شازیہ گزشتہ سال سوات کے علاقے میں ملالہ یوسف زئی کے ساتھ طالبان کے وحشیانہ حملے میں زخمی ہو گئی تھیں۔

جمعہ کو صدارتی ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے ایک سرکاری بیان میں کہا کہ یہ بچیاں پاکستان کا اصل چہرہ اور قومی اثاثہ ہیں۔ ان طالبات نے عسکریت اور انتہا پسندی کے خلاف قوم کے شعور کو اجاگر کیا۔

رواں ماہ کراچی میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں قتل ہونے والی معروف سماجی کارکن پروین رحمٰن کو بھی ستارہ شجاعت (بعد از مرگ) عطا کیا جائے گا۔

بیان کے مطابق اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمٰن نے سماجی بھلائی کے کاموں میں گرانقدر خدمات سرانجام دیں، جس کے صلے میں ان کے لیے اس قومی اعزاز کا اعلان کیا گیا ہے۔
XS
SM
MD
LG