رسائی کے لنکس

”انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی خودبنائیں گے“


총기 난사 사건이 발생한 미국 코네티컷주 샌디훅 초등학교 정문 앞. 18일 희생자들을 애도하는 꽃과 물품들이 놓여있는 가운데, 꽃다발을 놓을 곳을 찾는 학생.
총기 난사 사건이 발생한 미국 코네티컷주 샌디훅 초등학교 정문 앞. 18일 희생자들을 애도하는 꽃과 물품들이 놓여있는 가운데, 꽃다발을 놓을 곳을 찾는 학생.

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاکستان موجودہ حالات اور اپنی اہلیت کو مد نظر رکھتے ہوئے انسداد دہشت گردی کے لیے بہترین لائحہ عمل کا تعین کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔

بیلجئیم کے دارالحکومت برسلزمیں جمعے کے روز نیٹو کونسل سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ پاکستانی حکام باہر بیٹھے بیشتر ماہرین سے بہتر طور پر دہشت گردی اور انتہا پسندی پر قابو پانے کے لیے حکمت عملی وضع کر سکتے ہیں اور نیٹو کو بھی یہ حقیقت سمجھ لینی چاہیے۔

یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان پر بین الاقوامی دباؤ ہے کہ وہ افغان سرحد سے ملحقہ قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کا آغاز کرے تاکہ وہاں موجود القاعدہ اور طالبان جنگجوؤں کے ٹھکانوں کے خاتمے سے افغانستان میں شدت پسندی کے خلاف جاری جنگ میں آگے بڑھنے میں مدد مل سکے۔

وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے کی گئی انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں اور ان سے حاصل ہوئی کامیابیاں افغانستان میں موجود اتحادی افواج کی کارروائیوں اور کامیابیوں سے کہیں زیادہ ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان اس عزم میں کہ وہ اپنی سر زمین پر دہشت گردی برداشت نہیں کرے گا اب تک بھاری جانی و مالی قربانیاں دے چکا ہے۔ان کے بقول 30,000 افراد ہلاک و زخمی ہو چکے ہیں جب کہ مالی نقصانات کا تخمینہ تقریباً 50 ارب ڈالر ہے۔

وزیراعظم گیلانی نے نیٹو حکام پر زور دیا کہ افغانستان میں موجود بین الاقوامی افواج کے لیے سامان رسد کی بڑے پیمانے پر ترسیل بھی پاکستان کے راستے سے ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہاں شاہراہوں کی ٹوٹ پھوٹ ہوتی ہے اور حکومت کو تعمیراتی کاموں کا بوجھ برداشت کرنا پڑتا ہے۔ پاکستان سے روزانہ گزرنے والے لگ بھگ 5,000 کنٹینروں پر کسی اضافی ڈیوٹی کا اطلاق بھی نہیں کیا جاتا۔

اس کے علاوہ حکومت کودہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے باعث بے گھر ہوئے لاکھوں افراد کی دیکھ بھال کے سلسلے میں بھی بھاری مالی اخراجات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

البتہ وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ پاکستانی قوم انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے یکجا ہے کیونکہ ان چیلنجز کا خاتمہ کیے بغیر امن و استحکام کا قیام ناممکن ہے جو کہ ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

XS
SM
MD
LG