رسائی کے لنکس

7 ماہ بعد نیٹو رسد کی براستہ پاکستان ترسیل شروع


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

یہ ٹرک جنوب مغربی صوبے بلوچستان کے سرحدی مقام چمن کے راستے جمعرات کی دو پہر افغان صوبے قندھار میں داخل ہوا۔

پاکستان میں حکام کا کہنا ہے کہ سات ماہ کے تعطل کے بعد امریکی اور نیٹو افواج کے لیے رسد سے لدے ٹرکوں کا پہلا قافلہ افغانستان کی حدود میں داخل ہو گیا ہے۔

یہ ٹرک جنوب مغربی صوبے بلوچستان کے سرحدی مقام چمن کے راستے جمعرات کی دو پہر افغان صوبے قندھار میں داخل ہوا۔

تین ماہ سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے پاک امریکہ مذاکرات کے بعد پاکستان نے منگل کو نیٹو قافلوں کی آمد و رفت پر عائد پابندی ختم کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔

نومبر 2011ء میں سلالہ چوکی پر نیٹو کی فضائی کارروائی میں اپنے 24 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کے خلاف پاکستان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اپنی سرزمین کے راستے نیٹو کے لیے رسد کی ترسیل روک دی تھی۔

گزشتہ 10 سالوں کے دوران پاکستان کے راستے ساز و سامان کی ترسیل نے افغانستان میں اتحادی افواج کی کارروائیوں کے تسلسل میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
XS
SM
MD
LG