رسائی کے لنکس

کمشنر کا کہنا تھا کہ 70 سے زائد زخمیوں میں سے اکثر کو معمولی نوعیت کے زخم آئے تھے جنہیں طبی امداد کے اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے ضلع نواب شاہ میں جمعہ کو علی الصبح آنے والے زلزلے سے ایک شخص ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ضلع کے کمشنر جمال مصطفیٰ نے مقامی ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے تمام تحصیلوں میں محسوس کیے گئے جب کہ شہری علاقوں میں مختلف مکانات اور عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

ان کا کہنا تھا کہ 70 سے زائد زخمیوں میں سے اکثر کو معمولی نوعیت کے زخم آئے تھے جنہیں طبی امداد کے اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

امدادی سرگرمیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے مصطفیٰ جمال کا کہنا تھا کہ تمام امدادی ادارے اور فوج بھی چوکنا ہے اور کسی بھی سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھاری مشینری بھی تیار ہے۔ لیکن ان کے بقول اس وقت تک کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز نواب شاہ سے 27 کلومیٹر شمال مشرق میں 15 کلومیٹر زیر زمین تھا۔

اس زلزلے کے بعد کم شدت کے آفٹر شاکس بھی محسوس کیے جاتے رہے۔
XS
SM
MD
LG