رسائی کے لنکس

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چھ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نو وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ ہفتہ کو ویلنگٹن میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 37.3 اورز میں 124 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

مہمان ٹیم کی طرف سے مصباح الحق نے پچاس رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ نے اٹھارویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر مقررہ ہدف حاصل کر لیا۔ پاکستان کی طرف سے واحد وکٹ فاسٹ باؤلر سہیل تنویر نے حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک صفر سے جیت لی تھی۔

XS
SM
MD
LG