رسائی کے لنکس

ویلنگٹن ٹیسٹ: پاکستان کے دو وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز


ویلنگٹن ٹیسٹ: پاکستان کے دو وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز

ویلنگٹن ٹیسٹ: پاکستان کے دو وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز

ویلنگٹن میں کھیلے جانے والے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے۔

اتوار کو پاکستانی بلے بازوں توفیق عمر اور اظہر علی دونوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں لیکن دوسرے روز کے کھیل کی آخری بال پر توفیق عمر 70 کے سکور پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

اظہر علی 62 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں جب کہ ان کے اور توفیق عمر کے درمیان 132 کی پارٹنرشپ رہی۔ اس سے قبل محمد حفیظ ایک کے سکور پر آؤٹ ہو گئے تھے۔

میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف دوسرے اور ٓخری ٹیسٹ میچ میں پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا اور وہ اپنی پہلی انگز میں 356 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

XS
SM
MD
LG