رسائی کے لنکس

ٹی ٹوئنٹی میچ:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 39رنز سے ہرا دیا


ٹی ٹوئنٹی میچ:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 39رنز سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی میچ:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 39رنز سے ہرا دیا

ہملٹن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ میں منگل کو نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 39رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں دو،صفر سے برتری حاصل کرلی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو کھیلنے کی دعوت دی جس نے اسے مقررہ 20اوورز میں 186رنز کا ہدف دیا۔ گپٹل 44رنز کے ساتھ سب سے نمایاں بلے باز رہے۔

سعید اجمل نے تین جب کہ شاہد آفریدی، وہاب ریاض، شعیب اختراور عبدالرزاق نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی ٹیم 186رنز کے ہدف کے تعاقب میں نو وکٹوں کے نقصان پر صرف 146رنز بنا سکی۔

سیریز کا تیسرا اورآخری ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ جمعرات کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG