رسائی کے لنکس

پاکستان امارات میں نیوزی لینڈ کی میزبانی کرے گا


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

متحدہ عرب امارات میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں پانچ ون ڈے، تین ٹیسٹ اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔

پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کی میزبانی متحدہ عرب امارات میں کرے گا جس کا آغاز پانچ نومبر کو تین روزہ پریکٹس میچ سے ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے جمعرات کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی اس سیریز میں پانچ ون ڈے، تین ٹیسٹ اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔

دونوں ممالک کے درمیان پہلا ٹیسٹ ابو ظہبی میں گیارہ نومبر سے کھیلا جائے گا جبکہ ایک روزہ سیریز آٹھ دسمبر سے شروع ہو گی۔

سیریز کا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ پانچ دسمبر کو ہو گا۔

2009ء کے بعد سے پاکستان سکیورٹی خدشات کے پیش نظر تمام ہوم سیریز بیرون ملک متبادل میدانوں میں کھیل رہا ہے۔

نیوزی لینڈ نے آخری مرتبہ پاکستان کے خلاف ہوم سیریز 2002ء میں کھیلی تھی جبکہ پاکستان اس دوران 2003ء ، 2009ء اور 2011ء میں نیوزی لینڈ کے دورے کر چکا ہے۔
XS
SM
MD
LG