رسائی کے لنکس

ہیملٹن ٹیسٹ جیتنے کے لیے پاکستان کو 369 رنز درکار


نیوزی لینڈ کی طرف سے سب زیادہ 102 اسکور راس ٹیلر نے بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے جب کہ ٹام لیتھم 80 کے انفرادی رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز تھے۔

ہیملٹن ٹیسٹ کے چوتھے روز میزبان نیوزی لینڈ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنانے کے بعد اپنی دوسری اننگز ڈکلئیر کر دی اور اس طرح اُس نے پاکستانی ٹیم کو ­­جیت کے لیے 369 رنز کا بظاہر ایک مشکل ہدف دیا۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے سب زیادہ 102 اسکور راس ٹیلر نے بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے جب کہ ٹام لیتھم 80 کے انفرادی رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز تھے۔

کھیل کے چوتھے دن کے اختتام پر پاکستان نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر ایک رن بنایا۔

دوسری اننگز میں پاکستان کی طرف سے سب سے نمایاں باؤلر عمران خان رہے جنہوں نے 76 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ محمد عامر اور وہاب ریاض نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 271 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 216 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور پہلی اننگز میں میزبان ٹیم کو 55 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔

پہلی اننگز میں پاکستان کی طرف سے بابر اعظم سب سے نمایاں بلے باز رہے جنہوں نے 90 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

XS
SM
MD
LG