رسائی کے لنکس

شمالی وزیرستان: ممکنہ آپریشن کی صورت میں افغانستان نقل مکانی کی دھمکی


قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں قبائلی عمائدین نے دھمکی دی کہ اگر اس خطے میں طالبان جنگجوؤں نے کارروائی کی تو مقامی آبادی سرحد پار افغانستان نقل مکانی کر جائیں گے۔

شمالی وزیرستان میں پولیٹیکل انتظامیہ نے علاقے میں کسی قسم کے آپریشن کی تردید کی ہے۔ افغان سرحد سے ملحقہ اس قبائلی علاقے میں اتوار کو نافذ کرفیو کی وضاحت کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ نے کہا کہ یہ معمولی کارروائی ہے کیوں کہ فوجی قافلوں کی آمد و رفت کے لیے کرفیو کا نفاذ کیا جاتا ہے۔

ہفتہ کو اتمانزئی قبائل کے ایک جرگے میں مقامی عمائدین نے یہ دھمکی دی تھی کہ علاقے اگر فوجی کارروائی کی گئی تو وہ سرحد پار منتقل ہو سکتے ہیں۔ جرگے کا کہنا تھا کہ وہ حکومت کے ساتھ طے امن معاہدے پر عمل پیرا ہیں اس لیے آپریشن سے گریز کیا جائے۔
XS
SM
MD
LG