رسائی کے لنکس

شمالی وزیرستان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چھ ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

حملے کا نشانہ بننے والی گاڑیوں کے شیشے کالے تھے اور باور کیا جاتا ہے کہ ان میں طالبان سے تعلق رکھنے والے افراد سوار تھے۔

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں بدھ کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے کم ازکم چھ افراد کو ہلاک کردیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق مرکزی قصبے میران شاہ کے قریب گاؤں پیر کلے میں دو گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

حملے کا نشانہ بننے والی گاڑیوں کے شیشے کالے تھے اور باور کیا جاتا ہے کہ ان میں طالبان سے تعلق رکھنے والے افراد سوار تھے۔ تاہم ہلاک ہونے والوں کے شناخت کے بارے میں کوئی مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوسکی ہے۔

چند دن قبل بھی شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل شوال جانے والی ایک گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پانچ افراد کو ہلاک کردیا تھا۔

افغان سرحد سے ملحقہ اس قبائلی علاقے میں شدت پسندوں نے اپنی محفوظ پناہ گاہیں قائم کر رکھی ہیں۔ یہاں اکثر شدت پسند گروہ ایک دوسرے کے خلاف کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG