رسائی کے لنکس

پاکستان چوتھا جوہری ری ایکٹر لگارہاہے: رپورٹ


پاکستان چوتھا جوہری ری ایکٹر لگارہاہے: رپورٹ
پاکستان چوتھا جوہری ری ایکٹر لگارہاہے: رپورٹ

جوہری توانائی پرنظر رکھنے والی ایک تنظیم کی ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان پلوٹونیم کے ایک نئے ری ایکٹر کی تعمیر شروع کرسکتا ہے جس سے اس خطے میں جوہری توازن بگڑ جائے گا۔

واشنگٹن میں قائم انسٹی ٹیوٹ فار سائنس اینڈ انٹرنیشنل سیکیورٹی نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں کچھ تصاویر بھی شامل کی ہے جس کے بارے میں ان کا کہناہے کہ پاکستان کا چوتھا جوہری ری ایکٹر ممکنہ طورپر خوشاب میں لگایا جارہاہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہتھیاروں کی دوڑ کے باعث پاکستان اپنےجوہری ہتھیاروں میں اضافے کا سنجیدہ عزم رکھتا ہے۔

پچھلے مہینے واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں یہ دعویٰ کیا گیاتھا کہ پاکستان اپنے جوہری ہتھیاروں کے ذخائر میں اضافہ کررہاہے جوپہلے ہی بھارت کے جوہری ہتھیاروں سے زیادہ ہوچکے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان جوہری میدان میں اسی رفتار سے آگے بڑھتا رہا تو جلد ہی اس کے جوہری ہتھیاروں کی تعداد فرانس سے بڑھ جائے گی اور وہ دنیا کی پانچویں بڑی جوہری طاقت کا درجہ حاصل کرلے گا۔

XS
SM
MD
LG