رسائی کے لنکس

پشاور سے ملحقہ نیم قبائلی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

سکیورٹی فورسز نے پشاور کے نواحی نیم قبائلی علاقے اکاخیل زوا میں جمعہ کی سہ پہر سے ایک بھرپور کارروائی کا آغاز کیا ہے ۔ فوجی ہیلی کاپٹروں کی مدد سے اس علاقے میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

تازہ ترین کارروائی میں حکام نے دو شدت پسندوں کومارنے اور اُن کے زیر استعمال متعدد ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

عسکریت پسندوں کے خلاف یہ کارروائی گذشتہ رات سکیورٹی فورسز کی علاقے میں موجود چوکی پر حملے کے بعد شروع کی گئی۔ شدت پسندوں کے حملے میں چار سکیورٹی اہلکار ہلاک اور متعد د زخمی ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG