رسائی کے لنکس

اورکزئی میں شدت پسندوں کے خلاف فضائی کارروائی، 10 ہلاک

  • شمیم شاہد

اورکزئی میں شدت پسندوں کے خلاف فضائی کارروائی، 10 ہلاک

اورکزئی میں شدت پسندوں کے خلاف فضائی کارروائی، 10 ہلاک

حکام نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں کے زیر استعمال دو ٹھکانوں کوگن شپ ہیلی کاپٹروں سے نشانہ بنایا گیاجس میں کم از کم 10مشتبہ جنگجو ہلاک اور چھ زخمی ہو ئے ہیں۔

اورکزئی ایجنسی کے علاقوں خادی زئی اور دابر میں ہونے والی فضائی کارروائی میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں ۔ گذشتہ روز بھی اس علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 12 جنگجو مارے گئے تھے۔

قبائلی علاقے اورکزئی میں شدت پسندوں کے خلاف یہ کارروائیاں جمعہ کو اُس وقت شروع کی گئی جب عسکریت پسندوں نے کوہاٹ جانے والے ایک فوجی قافلے پر دیسی ساخت کے ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کر کے ایک فوجی افسر سمیت چھ اہلکاروں کا ہلاک کر دیا تھا۔

دریں اثناء اورکزئی ایجنسی سے ملحقہ کرم ایجنسی میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کوسکیورٹی فورسز نے توپ خانے سے نشانہ بنایا ۔ اطلاعات کے مطابق اس کارروائی میں متعد د مشتبہ جنگجو ہلاک ہوئے ہیں لیکن آزاد ذرائع سے مارے جانے والے شدت پسندوں کی تعداد کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

XS
SM
MD
LG