رسائی کے لنکس

اورکزئی: مقامی لشکر سے جھڑپ میں ’پانچ شدت پسند ہلاک‘


فائل فوٹو
فائل فوٹو

فائرنگ کا تبادلہ تین گھنٹوں سے زائد جاری رہا جس میں اطلاعات کے مطابق تین شدت پسند زخمی بھی ہوئے۔

پاکستان کے قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی میں مقامی امن لشکر اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں پانچ جنگجو ہلاک ہو گئے۔

قبائلی ذرائع اور مقامی عہدیداروں کے مطابق دہشت گردوں نے لوئر اورکزئی کے علاقے میں ڈنا کوہالہ کے گاؤں پر حملہ کیا جس کے بعد جھڑپ شروع ہو گئی۔

فائرنگ کا تبادلہ تین گھنٹوں سے زائد جاری رہا جس میں اطلاعات کے مطابق تین شدت پسند زخمی بھی ہوئے۔

اگرچہ اورکزئی ایجنسی کے بیشتر علاقوں سے سکیورٹی فورسز شدت پسندوں کا صفایا کر چکی ہیں تاہم چھوٹی چھوٹی ٹکڑیوں میں روپوش شدت پسند حملے کرتے رہتے ہیں۔

بہت سے قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف قبائلیوں نے امن لشکر بنا رکھے ہیں لیکن اُن پر بھی عسکریت پسند حملے کرتے رہتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG