رسائی کے لنکس

اورکزئی: جیٹ طیاروں کی بمباری 12 مشتبہ شدت پسند ہلاک


(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

قبائلی انتظامیہ کے عہدیداروں اور انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق اورکزئی ایجنسی کی تحصیل ماموزئی کے علاقے میں یہ کارروائی کی گئی۔

پاکستان کے قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو جیٹ طیاروں سے نشانہ بنایا گیا جس میں کم از کم بارہ مشتبہ شدت پسند ہلاک اور ان کے پانچ ٹھکانے تباہ ہو گئے۔

قبائلی انتظامیہ کے عہدیداروں اور انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق اورکزئی ایجنسی کی تحصیل ماموزئی کے علاقے میں یہ کارروائی کی گئی۔

بدھ کو بھی اورکزئی کے دو مختلف علاقوں میں جیٹ طیاروں سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں آٹھ جنگجو مارے گئے تھے۔

اورکزئی میں سکیورٹی فورسز اس سے قبل بھی کارروائیاں کرتی آئی ہیں۔

سکیورٹی فورسز کے مطابق اگرچہ اس قبائلی علاقے کے بیشتر حصے سے عسکریت پسندوں کا صفایا کیا جا چکا ہے لیکن اب بھی بعض دور دراز پہاڑیوں پر دہشت گردوں نے اپنے ٹھکانے قائم کر رکھے ہیں جہاں سے وہ سکیورٹی فورسز پر حملے کرتے رہتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG