رسائی کے لنکس

اورکزئی: بمباری سے 18 جنگجو ہلاک


اورکزئی: بمباری سے 18 جنگجو ہلاک

اورکزئی: بمباری سے 18 جنگجو ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی میں جمعرات کو جیٹ طیاروں سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں حکام کے مطابق کم از کم 18 جنگجو ہلاک اور 26 زخمی ہو گئے۔

مقامی حکام کے مطابق جیٹ طیاروں کی بمباری میں شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے ہیں۔

حالیہ دنوں میں اورکزئی اور خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی میں حکام کے مطابق درجنوں جنگجو مارے جا چکے ہیں۔

افغان سرحد سے ملحقہ اس قبائلی علاقے تک میڈیا کو رسائی حاصل نہیں اس لیے ہلاکت کی آزاد ذرائع سے تصدیق ممکن نہیں۔

XS
SM
MD
LG