رسائی کے لنکس

ایبٹ آباد آپریشن: وزیر اعظم گیلانی قوم کو اعتماد میں لیں گے


ایبٹ آباد آپریشن: وزیر اعظم گیلانی قوم کو اعتماد میں لیں گے
ایبٹ آباد آپریشن: وزیر اعظم گیلانی قوم کو اعتماد میں لیں گے

وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں ایبٹ آباد میں ہونے والے امریکی آپریشن کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

اسامہ بن لادن کی ہلاکت اور خفیہ امریکی کارروائی کے مضمرات پر پارلیمان کے ایوان زیریں میں مفصل بحث کا اعلان ہفتہ کو وزیر اعظم گیلانی کی صدر آصف علی زداری، فوج کے سربراہ اشفاق پرویز کیانی اور دیگر اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقات کے بعد کیا گیا تھا۔

امریکی اسپیشل فورسز نے 2 مئی کو علی الصباح ایبٹ آباد کے علاقے بلال ٹاؤن میں ایک قلعہ نما عمارت پر آپریشن کرکے وہاں روپوش القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کو ہلاک کر دیا تھا اور اُس کی لاش اپنے ساتھ افغانستان لے گئے تھے جسے بعد میں سمندر برد کر دیا گیا۔

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایبٹ آباد آپریشن کے بارے میں پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی اور امریکہ نے یہ یک طرفہ کارروائی کرکے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے۔

پاکستانی حکومت نے یہ بھی کہا ہے کہ مستقبل میں اسلام آباد کی اجازت کے بغیر پھر ایسی کارروائی ناقابل قبول ہو گی۔

XS
SM
MD
LG