رسائی کے لنکس

اسامہ کی پناہ گاہ ذرائع ابلاغ کی توجہ کا مرکز


اسامہ کی پناہ گاہ ذرائع ابلاغ کی توجہ کا مرکز
اسامہ کی پناہ گاہ ذرائع ابلاغ کی توجہ کا مرکز

ایبٹ آباد میں پاکستان ملٹری اکیڈمی، کاکول اور اس سے متصل بلال ٹاؤن کے ارد گرد سکیورٹی بدستور انتہائی سخت ہے اور منگل کی دوپہر تک مقامی اور غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو اُس کمپاؤنڈ (گھر) کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی گئی جہاں ایک فوجی کارروائی میں القاعدہ کے رہنماء اُسامہ بن لادن کو ہلاک کیا گیا تھا۔

بلال ٹاؤن کے قلعہ نما گھر میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد پیر کی صبح ہی مقامی اور غیر ملکی میڈیا کے نمائندے ایبٹ آباد میں کاکول کے علاقے میں پہنچ گئے لیکن اُنھیں تاحال اُس پناہ گاہ تک پہنچ کر تصاویر بنانے یا عکس بندی کی اجازت نہیں دی گئی۔

پیر کو طلوع آفتاب سے قبل ہونے والے آپریشن کے بعد پاکستانی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔

XS
SM
MD
LG