رسائی کے لنکس

پاکستان فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا


صدر آصف علی زرداری
صدر آصف علی زرداری

صدر آصف زرداری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ان کا ملک فلسطینیوں کی آزاد ریاست کے لیے قیام کی حمایت جاری رکھے گا۔

پاکستان کے تین روزہ دورے پر آئے فلسطین کے صدر نے اتوار کو اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق صدر آصف زرداری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ان کا ملک فلسطینیوں کی آزاد ریاست کے لیے قیام کی حمایت جاری رکھے گا۔

اقوام متحدہ کی طرف سے غیر رکن مبصر کا درجہ حاصل ہونے کے بعد فلسطین کے صدر کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔

دورے میں وہ پاکستانی رہنماؤں اور عہدیداروں سے دو طرفہ اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں۔

پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی صدر کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
XS
SM
MD
LG