رسائی کے لنکس

بلوچستان : بم دھماکے میں دو ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر ریمورٹ کنٹرول بم حملے میں دو افراد ہلاک جب کہ چار اہلکاروں سمیت بیس سے زائد زخمی ہو گئے ۔

مقامی حکام کے مطابق سکیور ٹی فورسز کی گاڑی پنجگور بازار میں معمول کی گشت پر تھی اور جب یہ بسم اللہ چوک پر پہنچی تو سڑک کنارے کھڑے سائیکل میں نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دو زخمیوں کی حالت نا زک بتائی گئی ہے ۔

پنجگور بلوچستان کا دور افتادہ ضلع ہے اور اس کی سر حد یں ایران سے بھی ملتی ہیں اور حالیہ برسوں میں اس سے قبل بھی اس علاقے میں سکیورٹی فورسز پر حملے کیے جاتے رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG