رسائی کے لنکس

بلوچستان: سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 10 ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

جھڑپ اُس وقت ہوئی جب مسلح افراد نے مند کے علاقے سے گزرنے والے فرنٹیئر کور کے ایک قافلے پر حملہ کر دیا۔

پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں نیم فوجی سکیورٹی فورس اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

فرنٹیئر کور (ایف سی) کے ترجمان نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ یہ جھڑپ اُس وقت ہوئی جب شدت پسندوں نے مند کے علاقے سے گزرنے والے ایف سی کے ایک قافلے پر حملہ کر دیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے دو شدت پسند کمانڈروں سمیت 10 حملہ آور مارے گئے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اس کارروائی میں متعدد شدت پسند زخمی بھی ہوئے، تاہم اُنھوں نے ان کی تعداد نہیں بتائی۔

بلوچستان گزشتہ کئی برسوں سے خون ریز بدامنی کی لپیٹ میں ہے، جس کی عمومی وجہ وہاں سرگرم علیحدگی پسند عناصر اور طالبان سے منسلک شدت پسند گروہ بتائے جاتے ہیں۔

صوبائی دارالخلافہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف حصوں میں ایف سی اور دیگر سرکاری اہداف پر شدت پسندوں کے حملے معمول بن چکے ہیں، جب کہ حالیہ مہینوں میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والی آبادی کو بھی مہلک حملوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
XS
SM
MD
LG