رسائی کے لنکس

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نجی ٹی وی چینلز کو جرمانے


ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نجی ٹی وی چینلز کو جرمانے
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نجی ٹی وی چینلز کو جرمانے

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے دو نجی ٹی وی چینلز ’سما‘ اور ’وقت‘ کو گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کے موقع واردات کے خون آلود مناظر دکھانے اور ان کے قاتل کا انٹرویو بار بار نشر کرنے پر دس،دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

منگل کو پیمرا کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق چار جنوری کو مذکورہ دونوں نیوز چینلز گورنر سلمان تاثیر کے قتل کے واقعہ کے بعد موقع واردات پر پڑے ہوئے خون کے مناظر اور قاتل کا بیان بار بار نشر کرکے پیمرا کے قواعدو ضوابط اور اس ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں جو پاکستان براڈ کاسٹرزایسوسی ایشن نے خود طے کیے ۔

اس ضابطہ اخلاق کے تحت دہشت گردوں کو ٹی وی پر پیش نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

پیمرا قوانین کے تحت ان دونوں چینلز کو اپنی پوزیشن واضح کرنے کے لیے چھ اور دس جنوری کو موقع فراہم کیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG