رسائی کے لنکس

پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما جہانگیر بدر انتقال کر گئے


فائل فوٹو
فائل فوٹو

جہانگیر بدر کو دل کے عارضے کے علاوہ گردوں کی بیماری بھی لاحق تھی اور اُن کی موت کا سبب دل کا دورہ بنا۔

پاکستان میں اس وقت حزب مخالف کی ایک بڑی جماعت پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما جہانگیر بدر لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔

جہانگیر بدر کو دل کے عارضے کے علاوہ گردوں کی بیماری بھی لاحق تھی اور اُن کی موت کا سبب دل کا دورہ بنا۔

جہانگیر بدر کی عمر 72 سال تھی، وزیراعظم نواز شریف نے اپنے ایک پیغام میں جہانگیر بدر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک عظیم سیاسی کارکن تھے جنہوں نے ’’ملک میں جمہوری اقدار کی ترویج کے لیے کام کیا‘‘ اور اُنھیں تمام سیاسی جماعتیں یاد رکھیں گی۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر ایک پیغام میں جہانگیر بدر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’اُنھیں یہ خبر سن کر صدمہ پہنچا‘‘۔

جہانگیر بدر کا شمار پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ وہ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں شامل تھے اور اُن کے دور میں وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم کے منصب پر بھی فائز رہے۔

وہ اپنی جماعت کے کئی اہم عہدوں پر فائز رہنے کے علاوہ دو مرتبہ سینیٹ کے رکن بھی منتخب ہوئے۔

اُن کی نمازہ جنازہ پیر کو لاہور میں ادا کی گئی۔

XS
SM
MD
LG