رسائی کے لنکس

بم ناکارہ بناتے ہوئے پولیس افسر ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

انسپکٹر حکم خان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پشاور کے مضافات میں بم کو ناکارہ بنانے میں مصروف تھے کہ بارودی مواد میں دھماکا ہو گیا۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں جمعہ کو ایک بم کو ناکارہ بناتے وقت بم ڈسپوزل اسکواڈ کا ایک افسر ہلاک اور تین اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق پشاور کے مضافاتی علاقے بڈھ بیر میں بم کی موجودگی کی اطلاع پر اسکواڈ کے انسپکٹر حکم خان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچے اور وہ بم کو ناکارہ بنانے میں مصروف تھے کہ بارودی مواد میں دھماکا ہو گیا۔

حکم خان کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نا ہو سکے۔

بم ڈسپوزل سکواڈ کے زخمی ہونے والے دیگر تین اہلکار اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
XS
SM
MD
LG