رسائی کے لنکس

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ


پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو سے آٹھ روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

پٹرول کی قیمت میں دو روپے 75 پیسے، مٹی کے تیل میں چار روپے 38 پیسے، لائٹ ڈیزل میں تین روپے آٹھ پیسے اور ہائی اوکٹین کی قیمت میں آٹھ روپے 67 پیسے کا اضافہ کیا گیاہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت کو فی الوقت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر نظرثانی کے لئے قائم کردہ قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس نوید قمر کی صدارت میں بدھ کو اسلام آباد میں ہوا تھا۔

اجلاس کے بعد نوید قمر نے میڈیا کو بتایا کہ کمیٹی نے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ صارفین پر منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت 30 جون تک ڈیزل پر آٹھ ارب روپے تک سبسڈی دے گی۔

XS
SM
MD
LG