رسائی کے لنکس

پٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان


پاکستان میں تیل اور گیس کی قیمتوں کو تعین کرنے والے ادارے اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 23 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 16 پیسے مٹی کے تیل میں ایک روپے 74 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل اور ہائی اوکٹین کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔

بدھ سے نافذالعمل نئی قیمتوں کے بعد پٹرول 103 روپے36 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 107 روپے اور مٹی کا تیل 99 روپے 95 پیسے فی لیٹر فروخت ہوگا۔

دریں اثناء ریجن ون میں سی این جی کی قیمت میں ایک روپے 95 پیسے فی کلو گرام کمی کے بعد 86 روپے 75 پیسے اور ریجن ٹو میں ایک روپے 75 پیسے فی کلو گرام کمی کے بعد 79 روپے 20 پیسے فی کلو گرام مقرر کی گئی ہے۔

ریجن ون میں خیبر پختونخوا، بلوچستان اور پوٹھوہار، اسلام آباد جب کہ ریجن ٹو میں سندھ اور پنجاب شامل ہے۔

XS
SM
MD
LG