رسائی کے لنکس

پاکستان: پیٹرولیم قیمتوں میں 8.9 فیصد تک اضافہ


سب سے زیادہ اضافہ (8.9 فیصد) پیٹرول کی قیمت میں کیا گیا ہے، جو 93 روپے 57 پیسے فی لیٹر پر فروخت ہوگا۔

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اگست سے تقریباً نو فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔

تیل اور گیس کی قیمتوں کا تعین کرنے والے سرکاری ادارے ’اوگرا‘ کے نئے نرخ نامے کے مطابق سب سے زیادہ اضافہ (8.9 فیصد) پیٹرول کی قیمت میں کیا گیا ہے، جو بدھ سے 93 روپے 57 پیسے فی لیٹر پر فروخت ہوگا۔

بار برداری اور بیشتر مسافر گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ایندھن ’ہائی اسپیڈ ڈیزل‘ کے نرخ کو بھی 4.7 فیصد بڑھا کر 101 روپے 79 پیسے فی لیٹر کر دیا گیا ہے۔

اوگرا نے اپنے بیان میں بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کی تفصیلات بھی جاری کی ہیں جن کے مطابق جولائی کے آخری دو ہفتوں میں ایندھن کی قیمتوں میں 9.7 فیصد تک اضافہ ظاہر کیا گیا ہے۔
XS
SM
MD
LG