رسائی کے لنکس

کراچی: زہریلا کھانا کھانے سے پولیس اہلکاروں کی حالت خراب


فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی میں اتوار کی شب زہریلا کھانا کھانے سے زیر تربیت سو سے زائد پولیس اہلکاروں کی حالت خراب گئی جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ واقعہ رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں پیش آیا اور اسپتال ذرائع نے بعض اہلکاروں کی حالت تشویش ناک بتائی ہے۔

تربیتی مرکز کے میس انچارج کو حراست میں لینے کے بعد صوبائی انتظامیہ نے اعلٰی سطح پر اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے۔

اپنے ساتھیوں کی حالت دیکھ کر اطلاعات کے مطابق مرکز میں زیر تربیت دیگر پولیس اہلکار مشتعل ہوگئے اور اُنھوں نے ہنگامہ آرائی اور باورچی خانے میں توڑ پھوڑ بھی کی۔

تبصرے دکھائیں

XS
SM
MD
LG