رسائی کے لنکس

کرم ایجنسی: بم دھماکے میں پولیو ٹیم کے دو اہلکار ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

قبائلی انتظامیہ میں شامل عہدیداروں کے مطابق اپر کرم کے علاقے ملک خیل میں انسداد پولیو کی ٹیم میں شامل اہلکار موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ سڑک میں نصب بم کی زد میں آگئے۔

پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں جمعرات کو ایک بم دھماکے میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے والے دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔

قبائلی انتظامیہ میں شامل عہدیداروں کے مطابق اپر کرم کے علاقے ملک خیل میں انسداد پولیو کی ٹیم میں شامل اہلکار موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ سڑک میں نصب بم کی زد میں آگئے۔

رواں ہفتے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع صوابی میں انسداد پولیو مہم کے رضا کاروں پر فائرنگ سے انھیں سکیورٹی فراہم کرنے والا پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا تھا، تاہم نامعلوم افراد کی طرف سے کی جانے والی فائرنگ میں مہم کے رضا کار محفوظ رہے۔

پاکستان میں انسداد پولیو مہم کے رضاکاروں پر اس سے قبل بھی ہلاکت خیز حملے ہوتے رہے ہیں۔

گزشتہ سال دسمبر میں کراچی اور صوبہ خیبر پخوتخواہ کے مختلف علاقوں میں انسداد پولیو مہم کے رضاکاروں پر فائرنگ سے کم ازکم نو رضا کار ہلاک ہو گئے تھے جن میں اکثریت خواتین کی تھی۔

ان واقعات کے بعد غیر ملکی امدادی تنظیموں نے ملک میں پولیو سے بچاؤ کے لیے اپنی سرگرمیوں کو وقتی طور پر معطل کردیا تھا۔
XS
SM
MD
LG