رسائی کے لنکس

راولپنڈی حلقہ این اے 55کا ضمنی انتخاب: غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار کی فتح


راولپنڈی کے ووٹر
راولپنڈی کے ووٹر

راولپنڈی کے حلقے این اے 55سے مسلم لیگ ن کے امیدوار شکیل اعوان غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیاب ہوگئے ہیں۔

اُنھوں نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف غیر سرکاری نتائج کے مطابق واضح برتری سے یہ فتح حاصل کی ہے۔

شیخ رشید نے اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی جماعت عوامی مسلم لیگ کو منظم کرنے میں کوششیں صرف کریں گے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل سیکریٹری الیکشن کمیشن، اشتیاق احمد یہ کہہ چکے ہیں کہ اگر کسی امیدوار کی جانب سے دھاندلی کے ٹھوس شواہد مہیا کیے گئے تو الیکشن کمیشن اس پر بلا تفریق کارروائی کرے گی۔

راولپنڈی کے حلقہ این اے 55کے تین لاکھ 30ہزارسے زائد اہل ووٹروں کے لیے 250پولنگ سٹیشن بنائے گئے تھے اور انتخابات کے پُرامن عمل کے لیے تقریباً 5000سکیورٹی اہل کار بھی تعینات کیے گئے تھے۔

بعض پولنگ سٹیشنوں پر شیخ رشید اور مسلم لیگ ن کے ا میدوار کے حامیوں کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی بھی ہوئی، تاہم پولیس کی فوری مداخلت پر کوئی بڑا ناخوش گوار واقع پیش نہیں آیا اور مجموعی طور پر پولنگ کا عمل پُر امن رہا۔

خیال رہے کہ حلقہ این اے 55میں 1985ء سے 2002ء کے دوران شیخ رشید کامیاب ہوتے آرہے ہیں۔ تاہم، 2008ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کے ہاتھوں اُنھیں شکست ہوئی تھی اور مسلم لیگ ن کے امیداور حاجی پرویز کے استعفے کے بعد اِس حلقے میں بدھ کو ضمنی انتخابات کروائے گئے۔

XS
SM
MD
LG