رسائی کے لنکس

پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے منگل کو وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی، جس میں قومی سلامتی اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرِ اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے سرکاری بیان کے مطابق بات چیت میں ملک کے دفاع سے متعلق معاملات بھی زیر بحث آئے۔

سیاسی و عسکری قیادت کی یہ ملاقات ایسے وقت ہوئی ہے جب وفاقی حکومت صوبہ بلوچستان میں قیام امن کے لیے مجوزہ کل جماعتی کانفرنس کی تیاری کر رہی ہے۔

وزیرِ اعظم نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا تھا کہ فوجی قیادت بھی بلوچستان کے مسئلے کے حل میں سنجیدہ ہے۔

XS
SM
MD
LG