رسائی کے لنکس

پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کا اجلاس


پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت
پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت

پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے اسلام آباد میں بدھ کو ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں علاقائی سلامتی کی صورت حال کا جائزہ لیا۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی، انٹیلی جنس ادارے ’آئی ایس آئی‘ کے ڈائریکٹر جنرل ظہیر الاسلام اور وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے بھی شرکت کی۔

ایوانِ صدر سے جاری ہونے والے مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’اجلاس میں علاقائی سلامتی سے متعلق صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا‘‘۔

سرکاری ٹیلی ویژن ’پی ٹی وی‘ کے مطابق عسکری قیادت نے شرکاء کو دفاعی اُمور پر بریفنگ دی، جب کہ اجلاس میں پاک امریکہ تعلقات کی بحالی سے متعلق پارلیمان کی وضع کردہ سفارشات اور افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے بعد کی صورت حال پر بھی غور کیا گیا۔

اس اجلاس سے قبل جنرل کیانی نے وزیرِ اعظم گیلانی سے علیحدہ ملاقات بھی کی۔

XS
SM
MD
LG