رسائی کے لنکس

الیکشن ٹربیونل کا حلقہ این اے 122 میں دوبارہ انتخاب کروانے کا حکم


عمران خان

عمران خان

مئی 2013ء میں مسلم لیگ ن کے ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو شکست دی تھی جس پر پی ٹی آئی نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام دھاندلی کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل میں درخواست جمع کروا رکھی تھی۔

پاکستان میں الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 122 پر دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دیا ہے۔

اس حلقے میں مئی 2013ء میں مسلم لیگ ن کے ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو شکست دی تھی جس پر پی ٹی آئی نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام دھاندلی کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل میں درخواست جمع کروا رکھی تھی۔

ہفتہ کو لاہور میں الیکشن ٹربیونل نے اس معاملے پر اپنا فیصلہ سنایا جس کے مطابق نہ صرف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 بلکہ یہاں سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 147 میں دوبارہ انتخابات کروانے کا حکم دیا گیا۔

XS
SM
MD
LG