رسائی کے لنکس

زرداری کی آئندہ ہفتے واشنگٹن روانگی


زرداری کی آئندہ ہفتے واشنگٹن روانگی

زرداری کی آئندہ ہفتے واشنگٹن روانگی

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری آئندہ ہفتے نجی دورے پر امریکہ جا رہے ہیں۔

صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ تین روزہ اس دورے کے دوران صدر زرداری کی کسی امریکی سرکاری عہدیدار سے فی الحال ملاقات طے نہیں ہے۔ تاہم وہ پاکستان اور افغانستان کے لیے سابق خصوصی امریکی ایلچی آنجہانی رچر ڈ ہالبروک کی خطے کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کریں گے۔

10 دسمبر کو محکمہ خارجہ میں اپنے دفتر میں کام کے دوران 69سالہ ہالبروک کی طبیعت ناساز ہو گئی تھی جس کے بعد اُنھیں واشنگٹن کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اْن کی شریان کی دو مرتبہ سرجری کی گئی۔ تین روز تک زیر علاج رہنے کے بعد وہ انتقال کر گئے تھے۔

ہالبروک کی وفات کے بعد امریکی صدر براک اوباما نے اُن کے نائب فرینک روجیرو کو پاکستان اور افغانستان کے لیے اپنا قائم مقام خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا ہے۔

XS
SM
MD
LG