رسائی کے لنکس

بلوچستان میں غربت کی شرح سب سے زیادہ: رپورٹ


سال 2013ءکی اِس رپورٹ کے مطابق، دیگر صوبوں کی بنسبت، سب سے زیادہ غربت بلوچستان کے صوبے میں ہے، جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یہ شرح انتہائی کم ہے

پاکستان میں غربت کے حوالے سے کئے گئے ایک سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں 58٫7 ملین افراد خط غربت سے بھی نیچے زندگی گزار رہے ہیں، اُن افراد میں 46 فیصد کا دیہات اور 18 فیصد کا شہروں سےتعلق ہے۔

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے پاکستان میں کام کرنے والے ادارے، سسٹین ایبل پالیسی انسٹیوٹ (ایس ڈی پی آئی) کی جانب سے گزشتہ سال 2013 ء میں پاکستان میں غربت کی شرح کے حوالے سے کئے گئے ایک سروے میں، یہ اعداد و شمار پیش کئے گئے ہیں۔

’ایس ڈی پی آئی‘ کے اعداد و شمار کے مطابق، غربت کو پانچ طریقوں سے جانچا کیا گیا ہے، جسمیں تعلیم، صحت، پانی اور گھریلو اخراجات جیسی بنیادی ضرورتیں کو سامنے رکھا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ایک عام شہری روزانہ کی کمائی سوا ایک ڈالر کے لگ بھگ ہے، جو اقوام متحدہ کے معیار کے مطابق، ’نہایت ہی کم ہے‘۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’پاکستان میں غربت کی شرح سب سے زیادہ صوبہٴبلوچستان میں ہے، جہاں 52 فیصد افراد خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں؛جبکہ دیگر صوبے خیبرپختونخوا، سندھ اور پنجاب میں ترتیبوار یہ شرح 33 فیصد، 32 فیصد اور صرف 19 فیصد ہے۔

صوبہٴپنجاب کے مختلف اضلاع میں سے جنوبی اضلاع میں غربت کی شرح سب سے زیادہ ہے، جسمیں ضلع راجن پور کے 44 فیصد افراد خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں؛ جبکہ مظفرگڑھ میں یہ شرح 40 فیصد، ڈیرا غازی خان میں 36 فیصد، بہاولپور میں 33 فیصد پاک پتن، لیہ اور لودھراں میں31 فیصد، ملتان خانیوال اور بھکر میں 28 فیصد ہے۔

’ایس ڈی پی آئی‘ کی رپورٹ کے مطابق، دیگر صوبوں کی بنسبت، بلوچستان کے صوبے میں سب سے زیادہ غربت ہے۔ بلوچستان کے اضلاع کے اعتبار سے پنجگور اور گوادر میں غربت کے شکار افراد کی شرح کی سب سے زیادہ ہے۔

خیبرپختونخوا میں غربت کی شرح زیادہ ہے؛ جبکہ اسلام آباد میں یہ شرح انتہائی کم بتائی جاتی ہے۔

گزشتہ سال 2013 ءکی ’ایس ڈی پی آئی‘ رپورٹ کے مطابق، سندھ دیگر صوبوں کی نسبت انتہائی غریب ہے، جس میں جنوبی سندھ کے اضلاع میں غربت کی شرح کم نہیں۔ سندھ کے 27 اضلاع میں سے 18 اضلاع میں غربت کی شرح ’انتہائی زیادہ ہے‘۔

جبکہ، ضلع تھرپارکر میں غربت کی شرح سب سے زیادہ یعنی 47 فیصد ہے؛ بدین میں 42 فیصد، ٹنڈو محمد خان میں 41 فیصد، ٹھٹھہ میں 40، نوابشاہ اور جامشورو میں 39 لاڑکانہ اور شہدادکوٹ میں 38 فیصد،جیکب آباد میں36 فیصد، ٹنڈو الھیار میں 32 فیصد، دادو مٹیاری میں 29، شکارپور سانگھڑ میں 28، خیرپور میں 27 ،حیدرآباد اور سکھر میں سب سے کم صرف 25 فیصد۔

رپورٹ کے مطابق، ایک تہائی پاکستانی غربت کا شکار ہیں۔
XS
SM
MD
LG