رسائی کے لنکس

پیپلز پارٹی کو انتخابی نشان دینے کے معاملے کی سماعت پیر کو الیکشن کمیشن میں ہوئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیریننر (پی پی پی پی) کو الیکشن کمیشن نے ’تیر‘ کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا ہے۔

پیپلز پارٹی کو انتخابی نشان دینے کے معاملے کی سماعت پیر کو الیکشن کمیشن میں ہوئی۔

سماعت کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنماء فاروق نائیک نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ اُن کی جماعت نے 2002ء اور 2008ء کے عام انتخابات میں ’تیر‘ کے انتخابی نشان پر حصہ لیا تھا اور اسی بنا پر الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ کیا۔

سیاسی جماعتوں کو 20 مارچ کو انتخابی نشان الاٹ کر دیے گئے تھے لیکن پیپلز پارٹی کی سابق رہنماء ناہید خان نے بھی ’تیر‘ کا نشان مانگا تھا اس لیے کمیشن نے اپنا فیصلہ ملتوی کر دیا تھا۔
XS
SM
MD
LG