رسائی کے لنکس

وزیر اعظم نواز شریف کا دورہ بحرین


واضح رہے کہ بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسیٰ بن خلیفہ نے گزشتہ سال پاکستان کا دورہ کیا تھا جو بحرین کے کسی بھی بادشاہ کا گزشتہ چالیس سال میں پاکستان کا پہلا دورہ تھا۔

پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف بدھ کو دو روزہ سرکاری دورہ پر بحرین پہنچے جہاں وہ دو طرفہ تعاون خاص طور پر اقتصادی روابط کے فروغ پر میزبان ملک کی قیادت سے بات چیت کریں گے۔

بحرین روانگی سے قبل وزیراعظم نواز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کا تاریخی پس منظر ہے جس کی بنیاد مشترکہ مذہبی روایات، ثقافت، باہمی اعتماد اور کئی معاملات پر مشترکہ موقف ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات خاص طور اقتصادی تعلقات کو مزید بہتر کرنا چاہتا ہے۔

پاکستانی کی وزارت خارجہ کے مطابق نواز شریف یہ دورہ بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسیٰ بن خلیفہ کی دعوت پر کر رہے ہیں اور ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی اُن کے ہمراہ ہے۔

اس دورے کے دوران دو طرفہ اقتصادی ترقی، سرمایہ کاری، افرادی قوت اور توانائی کے فروغ کے کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔

پاکستان اور بحرین کی موجودہ دوطرفہ تجارت کا حجم 20 کروڑ ڈالر ہے اور پاکستان اس کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسیٰ بن خلیفہ نے گزشتہ سال پاکستان کا دورہ کیا تھا جو بحرین کے کسی بھی بادشاہ کا گزشتہ چالیس سال میں پاکستان کا پہلا دورہ تھا۔

اس دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری کے فروغ و تحفظ، داخلہ وزارتوں کے درمیان تعاون، غذائی تحفظ، توانائی اور ہوابازی کے شعبوں میں وزارتی کمیشن قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

حصول روزگار کے سلسلے میں ایک لاکھ سے زائد پاکستانی بحرین میں مقیم ہیں۔​

XS
SM
MD
LG