رسائی کے لنکس

مردان: تحریک انصاف کی انتجابی ریلی پر دستی بم حملہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

تخت بھائی میں تحریک انصاف کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک عوامی اجتماع کے دوران دستی بم حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر مردان کے علاقے تخت بھائی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ایک انتخابی ریلی پر اتوار کو نامعلوم افراد نے ایک دستی بم پھینکا جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

اس سے قبل ہفتہ کو پشاور شہر میں تحریک انصاف کے دفتر کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس سے پہلے پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کو ایسے کسی واقعہ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے اس بم حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ انتخابات میں حصہ لینے والی جماعتوں اور اُمیدواروں کی سکیورٹی کو مزید بڑھایا جائے۔

ہفتے کو ہی خیبر پختونخواہ کے ضلع ہنگو میں جماعت اسلامی کے ایک انتخابی امیدوار کو بم حملے سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ اس میں محفوظ رہے۔

ان واقعات کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی تھی لیکن کالعدم شدت پسند تنظیم تحریک طالبان پاکستان اپنی دھمکی کے تحت انتخابی عمل کے دوران سابق حکمران اتحاد میں شامل عوامی نیشنل پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے امیدواروں، کارکنوں اور دفاتر کو صوبہ خیبر پختون خواہ اور کراچی میں نشانہ بناتے آرہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG