رسائی کے لنکس

تحریک انصاف کا رائے ونڈ مارچ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پی ٹی آئی نے متنبہ کیا تھا کہ اگر پنجاب حکومت یا حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اس مارچ میں کسی طرح رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو اس کے نتائج کی ذمہ دار انتظامیہ ہوگی۔

حزب مخالف کی دوسری بڑی جماعت پاکستان تحریک انصاف جمعہ کو لاہور کے مضافات میں واقع رائیونڈ کی طرف مارچ کر رہی ہے۔

اس مارچ کا اعلان رواں ماہ کے اوائل میں جماعت کے سربراہ عمران خان نے کیا تھا اور بعد ازاں وہ مختلف مواقع پر یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ اس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد شریک ہو گی جو حکومت خصوصاً وزیراعظم نواز شریف کی مبینہ بدعنوانی کے خلاف آواز اٹھائے گی۔

رائیونڈ میں اڈہ پلاٹ کے مقام پر ایک بڑے اجتماع کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور جمعہ کو مختلف علاقوں سے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اس مارچ میں شرکت کے لیے رواں دواں ہیں۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے خصوصی انتظامات بھی کیے ہیں۔

پی ٹی آئی نے متنبہ کیا تھا کہ اگر پنجاب حکومت یا حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اس مارچ میں کسی طرح رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو اس کے نتائج کی ذمہ دار انتظامیہ ہو گی۔

تاہم صوبائی حکومت میں شامل عہدیداروں کا کہنا ہے کہ انتظامی طور پر پی ٹی آئی کو مارچ کی اجازت دی جا چکی ہے جب کہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو بھی ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ کسی طرح اس میں رخنہ اندازی کرنے کی کوشش نہ کریں۔

رواں سال اپریل میں وزیراعظم نواز شریف کے بچوں کے نام غیر ملکی اثاثے رکھنے والوں میں آنے کے بعد سے عمران خان وزیراعظم کے احتساب کا مطالبہ کرتے آر ہے ہیں۔

حکومتی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ احتساب کے لیے متعقلہ فورمز موجود ہیں اور پی ٹی آئی کی قیادت کو چاہیے کہ وہ سڑکوں پر احتجاج کی بجائے ان فورمز پر معاملہ اٹھائے۔

XS
SM
MD
LG