رسائی کے لنکس

مہنگائی میں قابل ذکر کمی کے بغیر مشکلات کم نہیں ہو سکتیں: عوامی ردعمل


مہنگائی میں قابل ذکر کمی کے بغیر مشکلات کم نہیں ہو سکتیں: عوامی ردعمل
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:16 0:00

مہنگائی میں قابل ذکر کمی کے بغیر مشکلات کم نہیں ہو سکتیں: عوامی ردعمل

وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے لوگوں کا کہنا تھا کہ ترقیاتی اور دیگر منصوبوں کے ثمرات تو برسوں بعد سامنے آئیں گے جب کہ عوام کی مشکلات میں اضافہ روزانہ کی بنیاد پر ہو رہا ہے۔

وفاقی حکومت نے مالی سال 2015-16 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سمیت عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کرنے کا کہا ہے لیکن حسب روایت شہریوں نے اپنے فوری ردعمل میں اس پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے لوگوں کا کہنا تھا کہ ترقیاتی اور دیگر منصوبوں کے ثمرات تو برسوں بعد سامنے آئیں گے جب کہ عوام کی مشکلات میں اضافہ روزانہ کی بنیاد پر ہو رہا ہے۔

حکومتی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے مختلف اقدامات کی وجہ سے ملک کی کمزور معیشت ایک بار پھر ترقی کی ڈگر پر گامزن ہو سکی ہے جس کا مثبت اثر بلاشبہ عام آدمی کی زندگی پر بھی پڑے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ کہہ چکے ہیں ملک میں مہنگائی کی شرح میں گزشتہ دو سالوں کے دوران مسلسل کمی آئی ہے۔

XS
SM
MD
LG