رسائی کے لنکس

گورنر پنجاب کا استعفی منظور


مخدوم احمد محمود (فائل فوٹو)

مخدوم احمد محمود (فائل فوٹو)

مخدوم احمد محمود نے گزشتہ سال 25 دسمبر کو پنجاب کے گورنر کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

پاکستان کے قائم مقام صدر نیئر حسین بخاری نے ملک کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کے گورنر مخدوم احمد محمود کا استعفی منظور کر لیا ہے۔

اُنھوں نے وزیراعظم نواز شریف کی ’ایڈوائس‘ پر مخدوم احمد محمود کا استعفی منظور کیا۔

صدر آصف علی زرداری ملک سے باہر ہیں اور اُن کی غیر موجودگی میں آئینی طور پر چیئرمین سینیٹ بطور قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھالتے ہیں۔

واضح رہے کہ 11 مئی کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی اکثریت کے بعد پنجاب کے گورنر نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

مخدوم احمد محمود نے گزشتہ سال 25 دسمبر کو پنجاب کے گورنر کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

ملک کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی واضح اکثریت ہے اور اب وہاں نئے گورنر کو نامزد کیا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG