رسائی کے لنکس

گورنر پنجاب کا مستعفی ہونے کا اعلان


مخدوم احمد محمود
مخدوم احمد محمود

مخدوم احمد محمود نے کہا کہ اُمید ہے کہ صدر پاکستان اُن کا استعفیٰ جلد از جلد منظور کر لیں گے ’’تاکہ انتقال اقتدار کا عمل احسن طریقے سے مکمل ہو سکے۔‘‘

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے گورنر مخدوم احمد محمود نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

لاہور میں گورنر ہاؤس میں پیر کو ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں مخدوم احمد محمود نے کہا کہ ’’میں اخلاقی طور پر سمجھتا ہوں کہ آنے والی حکومت کو آئینی عہدیداروں کے چناؤ کا موقع دینا چاہیئے۔ اس لیے میں اپنے عہدے سے دستبردار ہوتے ہوئے اپنا استعفیٰ آج صدر پاکستان کو بھیج رہا ہوں۔‘‘

مخدوم احمد محمود نے کہا کہ اُمید ہے کہ صدر پاکستان اُن کا استعفیٰ جلد از جلد منظور کر لیں گے ’’تاکہ انتقال اقتدار کا عمل احسن طریقے سے مکمل ہو سکے۔‘‘

احمد محمود نے گزشتہ سال 25 دسمبر کو پنجاب کے گورنر کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

مخدوم احمد محمود کا تعلق صوبہ پنجاب کے جنوبی ضلع رحیم یار خان سے ہے اور ان کے والد مخدوم حسن محمود ریاست بہاولپور کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔

اُنھوں نے کہا کہ اب وہ پارلیمانی سیاست سے دور ہی رہیں گے۔
XS
SM
MD
LG