رسائی کے لنکس

جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد سپرد خاک


جماعت اسلامی کے سابق امیر دل کا دورہ پڑنے سے گزشتہ شب اسلام آباد میں انتقال کرگئے تھے۔ ان کی عمر 75 برس تھی۔ وہ ایک طویل عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔

پاکستان کی مذہبی وسیاسی جماعت ،’جماعت اسلامی ‘کے سابق امیر قاضی حسین احمد کو زیارت کاکا صاحب قبرستان ، نوشہرہ میں سپرد خاک کردیا گیا جبکہ اس سے قبل پشاور میں ان کی نماز جنازہ اداکی گئی ۔

قاضی حسین احمد دل کا دورہ پڑنے سے گزشتہ شب اسلام آباد میں انتقال کرگئے تھے۔ ان کی عمر 75 برس تھی۔ وہ ایک طویل عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔

پشاور میں ان کی نماز جنازہ جماعت اسلامی کے موجودہ امیر منور حسن نے پڑھائی اور سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اس میں شرکت کی۔

قاضی حسین احمد کی میت کو ان کے آبائی علاقے نوشہرہ میں زیارت کاکا صاحب میں سپرد خاک کیا جائےگا۔

قاضی حسین احمد 1970ء سے جماعت اسلامی سے منسلک ہوئے اور 1987ء میں اس جماعت کے امیر منتخب ہوئے۔

وہ پاکستان کی سینیٹ اور قومی اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے تھے۔
XS
SM
MD
LG