رسائی کے لنکس

پاکستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے


زلزلے کی شدت 6.1 تھی۔
زلزلے کی شدت 6.1 تھی۔

فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

پاکستان کے مرکزی اور شمال مغربی حصوں میں جمعرات کی شام 6.1 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل عارف محمود نے بتایا ہے کہ سات بج کر ایک منٹ پر آنے والے زلزلے کا دورانیہ تقریباً 20 سیکنڈ تھا اور اس کا مرکز اسلام آباد سے 300 کلومیٹر دور ہندوکش پہاڑی سلسلے میں 169 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

تاہم امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 تھی اور اس کا مرکز سطح زمین سے 190 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے خوف سے لوف گھروں اور دفاتر سے باہر نکلے آئے۔
XS
SM
MD
LG