رسائی کے لنکس

کوئٹہ: فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، تین زخمی


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

صوبائی پولیس حکام کے مطابق ہزارہ برادری کے لوگ ایک گاڑی میں ہزارہ برادری کے علاقے مری آباد سے ہزارہ ٹاؤن جا رہے تھے کہ ان پر فائرنگ کی گئی۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں نامعلوم مسلح افراد نے پیر کو فائرنگ کر کے شیعہ ہزارہ برادری کے ایک شخص کو ہلاک اور تین کو زخمی کر دیا۔

صوبائی پولیس حکام کے مطابق ہزارہ برادری کے لوگ ایک گاڑی میں ہزارہ برادری کے علاقے مری آباد سے ہزارہ ٹاؤن جا رہے تھے کہ اسپینی روڈ پر ڈی آئی جی پولیس کے دفتر کے قریب نا معلوم مسلح افراد نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے گاڑی کا ڈرائیور موقع پر ہلاک اور تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

ڈاکٹروں نے دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی ہے۔

پولیس کے مطابق مسلح افراد موقع سے پیدل فرار ہو گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

فائرنگ کے اس واقعہ کے خلاف ہزارہ برادری کے لوگوں نے بروری روڈ پر بھرپور احتجاج بھی کیا اور حکومت سے فرقہ ورانہ وارداتوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

اسپینی روڈ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے شمال مغربی علاقے سے گزرتا ہوا ہزارہ ٹاؤن کو جاتا ہے جہاں شیعہ ہزارہ برادری آباد ہے۔

اس شاہراہ پر گزشتہ چار سالوں میں شیعہ ہزارہ برادری کے سو سے زائد افراد کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اسپینی روڈ پر پولیس اور ایف سی کی چوکیاں بھی قائم کی گئیں لیکن اب بھی یہاں تشدد کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG