رسائی کے لنکس

صحافیوں کو ہنگامی حالات میں جان بچانے کی تربیت

صحافیوں کو ہنگامی حالات میں جان بچانے کی تربیت
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:43 0:00

پاکستان کا شمار صحافیوں کے لیے خطرناک ممالک میں ہوتا ہے اور بلوچستان ملک کے اُن علاقوں میں شامل ہے جہاں صحافیوں پر کئی جان لیوا حملے ہو چکے ہیں۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں رواں ہفتے صحافیوں کے لیے ایک غیر سرکاری تنظیم تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اس ٹریننگ کا مقصد یہ تھا کہ دوران کوریج اگر کوئی صحافی زخمی ہو تو کیسے اُس کے ساتھی فوری طور پر اُس کی زندگی بچانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

صحافیوں کی ابتدائی طبی امداد سے متعلق تربیت فراہم کرنے والے محسن عزیز کہتے ہیں کہ ہنگامی صورت حال میں اس سے جان بچانے میں مدد مل سکے گی۔

پاکستان کا شمار صحافیوں کے لیے خطرناک ممالک میں ہوتا ہے اور بلوچستان ملک کے اُن علاقوں میں شامل ہے جہاں صحافیوں پر کئی جان لیوا حملے ہو چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG